سکھر،25 فروری ( اے پی پی ): ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ کارپوریشن سابقہ بلدیاتی دور میں شروع کرائے گئے گرین سٹی جیسے منصوبوں کو محدود وسائل میں بھی جاری رکھے ہوئےہیں ۔ بندر روڈ، دعا چوک، فوارہ چوک، مینارہ روڈ، اسٹیشن روڈ اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے۔
پودوں کی دیکھ بھال کیلئے عملہ تعینات ہے جو باقاعدگی کیساتھ پودوں کو پانی دینے اور انکی نشونما کے لئے دیکھ بھال کر رہا ہے۔ایڈمنسٹریٹر نے مزید کہا ہے کہ پودوں کے مرجھا جانے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سکھر کو گرین سٹی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو پر فضاءاور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔