ہنگو،05فروری(اے پی پی): ضلع ہنگو میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سول سوسائٹی صحافیوں،انتظامی افسران،ٹی ایم اے ، تاجر برادری سمیت ہر طبقہ کے افراد نے شرکت کیں۔
ریلی اے سی اویس عمر کیانی،سماجی رہنما ملک ساجد اورکزئی کی قیادت میں مین چوک سے ریلوے چوک تک نکالی گئی۔ریلی کے شرکا نے کشمیر ،پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ریلی سے سئنیر صحافیوں طارق محمود مغل،اسرار احمد اورکزئی،پنڈت ہری دیال سندھو اور پاسبان کے رہنما عالم زادہ نے خطاب کیا۔
مقررین نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ہندوستان کے ساتھ ساتھ برطانیہ کی مذمت کا بھی دن ہے، برطانیہ نے تقسیم ہند کے موقع پر کشمیر کو متںازعہ رکھا۔کشمیر کی آزادی تک پاکستان ہر فورم پر احتجاج اور جدوجہد جاری رکھے گا۔
مقررین نے کہا کہ پانچ فروری عالمی برادری کی بے حسی پر مذمت کا دن ہے۔اقوام متحدہ کشمیر کے متعلق اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کرائے۔











