دیپالپور : پولیس کی کارروائی،5 کلو سے زائد چرس برآمد ہونے پر ملزم گرفتار

58

دیپالپور،18 مارچ(اے پی پی): تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 کلو سے زائد چرس برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتارکیا اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ اوتھانہ صدر دیپالپور اور پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم مدثر امیر ولد محمد امیر قوم قریشی سکنہ جعفر آباد کو گرفتار کرکے 5کلو گرام چرس اور وٹک رقم 500روپے برآمد کرلی ۔