عالمی وباء کی تیسری لہر، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

65

ملتان، 18مارچ(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس متحرک ، عالمی وباء کی تیسری لہر کے پیش نظر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  ہے۔

کورونا ایس او پیز نظرانداز کرنے پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17دکانیں اور 1ریسٹورنٹ سیل کیا گیا ہے ۔22بسیں تحویل میں لے لی گئیں ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر1لاکھ روپے40ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

 سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے137 بسوں میں ایس او پیز کی پڑتال کی اور بس مالکان کو40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ رانا محسن نے بس اسٹینڈز میں واقع مارکیٹوں  کی بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی چیکنگ  کی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک دکان سیل اور متعدد دکانداروں پر60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے گلگشت، سمیجہ آباد اور پل براراں میں کارروائی کے دوران15 دکانیں سیل کر دیں  جبکہ  12 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر1 ریسٹورنٹ اور1دکان کو سر بمہر کر دیا  اور 6 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر دکانداروں پر گلشن مارکیٹ میں 12ہزار روپے  اور ممتاز آباد میں 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔