سکولز گرلز والی بال ٹورنامنٹ، گرلز ہائی سکول قادر پورراں نے جیت لیا

111

ملتان، 09 مارچ (اے پی پی): انٹر ڈسٹرکٹ سکولز گرلز والی بال ٹورنامنٹ تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام ملتان میں منعقد ہوا،   ٹورنامنٹ  میں ملتان ڈویژن سے پانچ ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ تمام میچز بورڈ کے گراونڈ میں کھیلے گئے۔

گرلز والی بال ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا اعزاز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قادر پورراں  نے حاصل کیا۔