مظفر گڑھ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گٹکا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری،990ساشے گٹکا ضبط

139

مظفر گڑھ، 30مارچ(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گٹکا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ،فوڈ سیفٹی ٹیم کا ماہڑہ شہر میں کریانہ سٹور پر چھاپہ، بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کر لیا گیا۔

  ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کے مطابق ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر جاوید کریانہ سٹور کو سیل کر دیا گیا ہے  جبکہ   دوران کارروائی 990ساشے گٹکا ضبط کر لیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں گٹکے کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے ، گٹکے کا استعمال گلے اور منہ کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔