ملتان؛بچوں کے لیے مضر صحت پاپڑ تیار کرنے والوں کیخلاف  کارروائی،ایک پاپڑ فیکٹری  سیل

138

ملتان، 30مارچ (اے پی پی):بچوں کے لیے مضر صحت پاپڑ تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ملتان اور مضافاتی علاقوں میں متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ، پاپڑ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی  نے کہا کہ غیر معیاری اور ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر موسی پاک میں عامر فوڈز کو سیل کر دیا گیا ہے ، پاپڑکی تیاری میں مصنوعی مٹھاس اور رینسڈ آئل کا استعمال کیا جارہا تھا جبکہ صاف پانی کی عدم فراہمی اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے ہیں اور سٹوریج ایریا میں چوہوں اور حشرات کی بہتات پائی گئی ہیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا ناقص انتظامات پر جلال پور پیروالا میں الخیر سویٹس اینڈ بیکرز کو 30ہزار جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ایکسپائرڈ کلر کے استعمال اور آلودہ مشینری کے استعمال پر جرمانہ عائد کیا گیا ہےاور  خوراک کی تیاری سے لے کر ترسیل تک مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔