پاراچنار؛صحافیوں کیلئے ہلال احمر پاکستان کی جانب سے دو روزہ  ڈیجیٹل اور فیزیکل سیکورٹی ورکشاپ کا انعقاد

10

پاراچنار،26مارچ (ا ےپی پی):ضلع کرم کے صحافیوں کیلئے ہلال احمر پاکستان کی جانب سے دو روزہ  ڈیجیٹل سیکورٹی اور فیزیکل سیکورٹی کے موضوع پرورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں نئے جدید معلومات سے آگاہی دی گئی، صحافیوں کو بتایا گیا کہ رپورٹنگ کے دوران اختیاط رکھنا چاہیے سب سے پہلے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اور ریکارڈنگ کے وقت آپ کے ساتھ استعمال ہونے والے تمام تر سامان موجود اور پورے ہونے چاہئیں تاکہ رپورٹنگ بہتر کرسکیں۔

 کرم کے صحافیوں نے ہلال احمر کے جانب سے ورکشاب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔