اسپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر  اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  کے مابین   ملاقات

96

اسلام آباد،18مارچ (اے پی پی):  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین جمعرات کو یہاں  اہم ملاقات ہوئی جس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے پر چیئرمین سینیٹ کو اعتماد میں لیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی  ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی سینیٹ و قومی اسمبلی کے پارلیمانی سربراہان پر مشتمل ہو گی ۔

چیئرمین  سینیٹ نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کے سلسلے میں اعتمادمیں لینے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس اقدام سے انتخابی عمل میں بہتری لانے کیلئے ٹھوس سفارشات مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کیلئے ایک خط لکھا تھا۔

 ملاقات میں سینیٹر زکہدہ بابر، شبلی فراز بھی موجود تھے۔