اسلام آباد،18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے اٹلی کے ڈپٹی ڈیفنس جنرل سیکرٹری وائس ایڈمرل داریو گیکومون نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق اٹلی کے ڈپٹی ڈیفنس جنرل سیکرٹری وائس ایڈمرل داریو گیکومون نے جمعرات کو وزارت دفاعی پیدوارا کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے اہم ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔











