اوکاڑہ؛محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم کاپرندہ مارکیٹ میں چھاپہ،تحفظ یافتہ جنگلی کبوتر فروخت کرنے پردوکاندار کاچالان

225

اوکاڑہ،20مارچ(اے پی پی): ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ساہیوال ریجن جام ذوالفقار علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف اوکاڑہ امانت علی انجم کی ہدایات پر وائلڈلائف انسپکٹر اوکاڑہ ریاض احمد نے   وائلڈلائف واچر میاں طارق عزیز کے ہمراہ پرندہ مارکیٹ کو چیک کیا۔ چیکنگ کے دوران  ملزم فہیم  بدر تحفظ یافتہ جنگلی کبوتر فروخت کرتے موقع پر پایا جو قبضہ میں لے کر وائلڈلائف ایکٹ 1974ترمیمی 2007کےتحت چالان کرکے مبلغ 6000 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کیاگیا اور مال مقدمہ جنگلی کبوتر آزاد کردیے گئے۔