ملتان، 20مارچ(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے ،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران12 دکانیں اور 1ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا ہے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر11بسیں بھی تحویل میں لے لی گئیں ہیں اور حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنیوالوں پر مجموعی طور پر63 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، شام چھ بجے مارکیٹیں بند نہ کرنے پر5دکانیں ملتان شہر اور7دکانیں شجاع آباد میں سیل کی گئیں ہیں۔ شجاع آباد میں انڈور ڈائننگ پر اسامہ فوڈ پیلس سیل کردیا گیا ہے، ملتان سٹی ایریا میں ولیمہ کی تقریب میں مقررہ تعداد سے زیادہ مہمان مدعو کرنے پر میرج ہال مالک پر30 روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔











