اوکاڑہانسداد ڈینگی کے لئے پنجاب حکومت کے ایس او پیز کے مطابق اقدامات کئے جائیں: ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان

169

اوکاڑہ10مارچ (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ موجودہ موسم میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے ڈینگی کے لاروہ کی افزائش ہو سکتی ہے تمام سرکاری محکمے ویکٹر سرویلینس کے لئے بھر پور اقدامات جاری رکھیں دفاتر اور دیگر کام کرنے والی جگہوں پر صفائی ستھرائی کو طے شدہ ایس او پیز کے مطابق کیا جائے لوگوں میں انسداد ڈینگی آگاہی مہم کو تواتر سے جاری رکھا جائے تاکہ ڈینگی کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے حکومتی ہدایات پر سو فیصد عملدر آمد کو یقینی بنائیں اور انسداد ڈینگی کے لئے پنجاب حکومت نے جو ایس او پیز جاری کی ہیں اس کی پیر وی کی جائے ۔ ڈسٹر کٹ انٹا مالو جسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع کی تینوں تحصیلو ں میں انسداد ڈینگی اقدامات، محکموں کی کاوشوں ،عوامی شمولیت کے ساتھ ساتھ ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بتایا اورضلع میں ڈینگی وارڈز کی صورت حال اور علاج معالجہ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

اجلا س میں تمام محکموں کے سربراہان نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کئے جانے والے ڈینگی اقدامات،انسداد ڈینگی

کمیٹیوں کی تشکیل، انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں جمع کروائے گئےسر ٹیفیکٹس،فیلڈ ٹیموں کی کار کردگی ،

ویکٹر سر ویلینس کے لئے ان ڈور اور آوَٹ ڈور ٹیموں کی کار کردگی اور ڈینگی ایس او پیز پر عملد رآمد کے سلسلہ میں بریفنگ دی ۔