جیکب آباد ،10 مارچ (اے پی پی ):جیکب آباد پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 14روز قبل مبینہ طور پر قتل کیے جانے ہندو نوجوان مہیش کمار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس متعلق ایس ایس پی محمد طارق نواز نے ایس ایس پی آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہیش کمار کے قتل ملوث ملزم اس کا اپنا ہی رشتیدار ونیب کمار نکلا ہے،مقتول مہیش کمار قتل کے دن کی پورے علائقے کے لگے سی سی ٹی وی فوٹیج اکٹھے کیے تب جاکہ ملزم کا پتہ چلا ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف ظاہر ہے کہ ونیب کمار مہیش کمار کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،بعد انجان جگھ پر ونیب نے مہیش کمار پر حملہ کرکے زخمی کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہا ہے،مہیش کمار کے قتل میں ملوث ونیب کمار کی گرفتاری پر جیکب آباد ضلعہ بھر کی عوام نے ایس ایس پی محمد طارق نواز خراج تحسین پیش کیا ہے۔











