اوکاڑہ۔15مارچ (اے پی پی)؛ تھانہ سٹی رینالہ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والا عابد علی ولد بشیر احمد قوم کمبوہ سکنہ 23 ٹو ایل رینالہ خورد کو گرفتار کرکے ملزم کےقبضہ سے ناجائز اسلحہ بندوق 12بور ڈبل بیرل معہ 10 کارتوس اور رائفل 7mm معہ 5 گولیاں برآمد کرلیں اورملزم عابد علی کے خلاف مقدمات تھانہ سٹی رینالہ میں درج کئے گئے۔











