ضلع اوکاڑہ میں کرونا پازٹیوٹی ریٹ چارفیصد ، ڈی ایچ او سجاد گیلانی کی احتیاطی تدابیر پرعمل  کرنے کی اپیل

160

اوکاڑہ،15مارچ(اے پی پی): ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے کہاہے کہ ضلع اوکاڑہ میں یکم جنوری سے بارہ مارچ تک محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں نے تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اورہائی رسک ایریا سے بارہ ہزار تین سو اکسٹھ لوگوں کے  کروناوائرس  سیمپلنگ کی جن میں چارسو چھتیس لوگوں کا رزلٹ پازیٹو آیااورضلع اوکاڑہ میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصدہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے کہا کہ جن اضلاع میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح چھ فیصد  سے زیادہ ہے، وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں اس وقت کرونا کے صرف 65 مریض ہیں  ایک مریض ساؤتھ سٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ باقی  مریض گھروں میں آئسو لیٹ  ہوچکے ہیں ان کی ایس اوپیز کے مطابق مانیٹرنگ اور علاج معالجہ جاری ہے۔

اسکے علاوہ ضلع میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے متعلق لوگوں کو آگاہی جن میں ماسک ،سماجی فاصلہ اور سینی ٹائزر کے مسلسل استعمال کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔