اوکاڑہ :پنجاب فوڈ اتھارٹی  کی کارروائیاں جاری، ملاوٹی کھویا تیارکرنے پر مینوفیکچرنگ یونٹ سیل

113

اوکاڑہ،02مارچ(اے پی پی ): اوکاڑہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ،فوڈ سیفٹی ٹیم نے شیرگڑھ اور دیپالپور میں ڈیری یونٹ پر چھاپے مار کر  ملاوٹی کھویا تیار کرنے پر مرتضی کھویا مینوفیکچرنگ یونٹ سیل کر دیا جہاں بناسپتی گھی اور ملاوٹی دودھ کا استعمال کیا جارہا تھا۔ اس کے علاوہ پروڈکشن ایریا میں خوراک کو اچھی طرح ڈھانپ کر نہیں رکھا گیا  تھا جبکہ تیار مصنوعات پر کوئی لیبلنگ بھی نہیں پائی گئی ،اس کے علاقہ  70کلو ملاوٹی دودھ اور 6کلو بناسپتی گھی برآمد کر لیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی  رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ ملاوٹی خوراک کا استعمال معدے میں تیزابیت اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتا ہے،  پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔