چنیوٹ : صوبائی وزیر خواندگی راجہ راشد حفیظ کا لٹریسی ایجوکیشن کے تحت چلنے والے سکولوں کادورہ  

91

 

چنیوٹ،02 مارچ ( اے پی پی ):  صوبائی وزیر خواندگی راجہ راشد حفیظ کا دورہ چنیوٹ ، لٹریسی ایجوکیشن کے تحت چلنے والے سکولوں کادورہ  کیا  اور فراہم   کی  جانے   والی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان اور ڈی او لٹریسی میڈم روہینہ گل بھی انکے ہمراہ تھیں ۔

صوبائی وزیر نے سکولوں میں بچوں کے تعلیمی معیار کو چیک کرنے کیلئے طلباء و طالبات سے مختلف سوالات کیے  جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

 اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث بچوں کی پڑھائی میں تقریباً 6ماہ کا  وقفہ  ضرور آیا ہے اس کے باوجود بچے بہت محنت اور لگن کے ساتھ پڑھ رہے ہیں اور اساتذہ انہیں پوری توجہ سے پڑھا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید  کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبہ میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔