اوکاڑہ: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،3200گرام چرس برآمد

65

 اوکاڑہ،11 مارچ( اے پی پی):منڈی احمد آباد پولیس کی منشیات  فروشوں کے خلاف  کارروائی ،3200گرام چرس بر آمد کر لی  گئی ۔

ترجمان پولیس کے مطابق  ایس  ایچ او ارسلان اعظم  اور پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔احمد علی نامی ملزم کے قبضہ سے 3200 گرام چرس بر آمد ہوئی ہے  جس کیخلاف تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔