حضرو،اٹک میں کم لاگت پلاٹس کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی۔  آلاٹیوں کی سہولت کے لیے پلاٹ کی قیمت دو سال میں وصول کی جائے گی:محمودالرشید

76

  لاہور 11 مارچ (اے پی پی): حضرو ،اٹک میں  وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کم لاگت پلاٹس کی الاٹمنٹ کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی، تقریب میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے زیر اہتمام تین مرلہ کے 400 اور پانچ مرلہ کے 189 پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹر  تقسیم کیے گئے۔ وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے خوش نصیب آلاٹیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پلاٹ 1 لاکھ 14 ہزار روپے فی مرلہ کے حساب فراہم کیے جا رہے ہیں، آلاٹیوں کی سہولت کے لیے پلاٹ کی قیمت دو سال   میں وصول کی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ تین مرلہ پلاٹ کے لیے 459 اور پانچ مرلہ پلاٹ کے لیے 950 درخواستیں موصول ہوئیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے کمپیوٹرائزڈ قرعہ کی گئی۔