بلوچستان میں کوویڈ ویکسین کا تناسب 47 فیصد ہے اور ابتک نو ہزار آٹھ سو 94 ہیلتھ کئیر ورکرز کو انسداد کورونا ویکنیشن کی جاچکی ہے،پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

65

کوئٹہ۔1مارچ  (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوویڈ ویکسین کا تناسب 47 فیصد ہے اور ابتک نو ہزار آٹھ سو 94 ہیلتھ کئیر ورکرز کو انسداد کورونا ویکنیشن کی جاچکی ہے دوسرے مرحلے میں ویکسین کا دائرہ کار بتدریج کمیونٹی تک وسیع کیا جائے گا اس مقصد کے لئے اندرون صوبہ 130 کورونا ویکسین مراکز قائم کئے گئے ہیں این سی او سی کے اعلان کے ساتھ ہی جنرل پبلک میں ویکسین کا عمل شروع کر دیا جائے گا ای پی آئی ڈائریکٹوریٹ بلوچستان میں بیک وقت 35 لاکھ کورونا ویکسین اسٹور کرنے کی گنجائش ہے ای پی آئی کی مجموعی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ یہ بات انہوں نے سوموار کے روز ای پی آئی ڈائریکٹوریٹ بروری روڑ کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کورونا ویکسین کولڈ اسٹوریج کا معائنہ کیا ای پی آئی پروگرام بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی نے پارلیمانی سیکرٹری صحت کو روٹین ایمیونائزیشن اور کورونا ویکسین کی اسٹوریج و اندرون بلوچستان ترسیل و استعمال کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع کوویڈ سیل کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی اور ڈاکٹر سرمد خان بھی موجود تھے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کوویڈ ویکسین کی اسٹوریج و رجسٹریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ویکسینیشن کے عمل کو سہل بنانے کی مقامی اسٹریٹیجی کو سراہا اور این سی او سی کو اس ضمن میں قابل عمل اقدامات اٹھانے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے جامع سفارشات مرتب کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ رونا وائرس کی وباکے دوران ای پی آئی کا فعال کردار نہایت اہمیت کا حامل رہا ای پی آئی نے کوویڈ ویکسین کی ذمہ داری لیکر ایک بہت بڑے چیلنج کو قبول کیا انہوں نے کہا کہ کوویڈ ویکسین کے لئے مرتب کردہ ڈیٹا اندرون بلوچستان صحت کی دیگر سہولیات کی پلاننگ کے لئے بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے کوویڈ ویکسین کا کولڈ چین اور بروقت اقدامات کے سلسلے میں ای پی آئی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ کوویڈ وبانے جہاں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی وہاں طبی تاریخ کے نئے مشاہدات بھی سامنے آئے جن کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں مستقبل میں اسطرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا ای پی آئی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی نے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو بتایا کہ کوویڈ ویکسین کے ڈیٹا انٹری کے لئے ایک لمبا چوڑا طریقہ کار رکھا گیا ہے اندرون بلوچستان انٹر نیٹ کی غیر مستحکم سروس اور کمیونیکیشن کی عدم سہولیات کے باعث پیچیدہ ٹیکنیکل درپیش مسائل کا سامنا ہے معاملات کو رواں دواں رکھنے کے لئے اسمن مسائل کا مقامی سطح پر حل تلاش کرنے میں کامیاب رہے ہیں اندرون بلوچستان کورونا ویکسین کی ترسیل و استعمال ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے پوری تندہی سے کام کررہے ہیں ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی نے ای پی آئی پروگرام میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحیثیت ایک ماہر طب انہوں نے محکمہ صحت بلوچستان میں بہتری و اصلاحات کے لئے جو اقدامات تجویز کئے ہیں ان پر عمل درآمد کے دورس نتائج برآمد ہونگے۔