بلوچستان میں جاری روٹین ایمیونائزیشن اور کوویڈ ویکسین کے عمل کو مانیٹر کرنے کے لئے ضلعی مانیٹرنگ افسران پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

130

کوئٹہ۔1مارچ  (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری روٹین ایمیونائزیشن اور کوویڈ ویکسین کے عمل کو مانیٹر کرنے کے لئے ضلعی مانیٹرنگ افسران پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ان پروگرامز کو عالمی سطح پر دیکھا جارہا ہے لہذا ہمیں اپنے حصے کی ذمہ داری پوری تندہی سے سرانجام دینی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے ای پی آئی ڈائریکٹوریٹ میں نئے بھرتی مانیٹرنگ افسران کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ای پی آئی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر اسحاق خان پانیزئی بھی موجود تھے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ کوویڈ ویکسین کے عمل کو عالمی سطح پر سنجیدہ لیا جارہا ہے اور پوری دنیا میں ویکسین کے اس مرحلے کی کڑی نگرانی کی جاررہی ہے اور اسٹیج پر غیر ذمہ داری کی کوئی گنجائش نہیں ویکسین اور ایمیونائزیشن کے عمل کی موثر نگرانی سے ہی مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن ہے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کوویڈ ویکسین کی رجسٹریشن پر معمور عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طبی تاریخ کے اس نازک مرحلے میں فرنٹ لائن پرکام کرنے والے نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں جن کی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور ان کی خدمات کے تسلسل کے لئے ان کو مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔