بلوچی کلچر ڈے کے مناسبت سے جیکب آباد میں پروگرام منعقد

84

جیکب آباد،02 فروری(اے پی پی ): تحصیل ٹھل کے نواحی گاوں گلشیر کنرانی میں ملک بھر کی طرح بلوچی کلچر ڈے کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شرکاءنے   ڈھول پر رقص کیا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔اس موقع پر بلوچ کلچر کے سربراہان محمد خان،کمال خان، کامریڈ روشن،محمد ابراہیم کنرانی، حاجی امداد و دیگر نے کہا کہ بلوچ ثقافت قدیم یافتہ اور تہذیب یافتہ ہے،آج سندھ اور بلوچستان سمیت پوری دنیا میں بلوچی کلچر منایا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچ اپنی ثقافت سے محبت کرنے والے اور بہادر  جنگجو  ہیں، ہم بلوچی کلچر کو ثقافتی دن کے مناسبت سے مناتے ہیں،ہم سندھ میں رہتے ہوئے سندھی اور بلوچی دونوں ثقافت سے پیار کرتے ہیں اور سندھی اور بلوچی ثقافت میں کچھ خاص فرق نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھی اور بلوچوں کی ریتی رسم،شادی بیاہ،اٹھنا بیٹھنا سب ایک ہی ہے، ملن کے حکمرانوں کو چاہیے کے سب زبانوں کو اولیت دے اور ان کی مضبوطی کے لیے ٹوس اقتدامات اٹھائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سارے کلچر اور ثاقفتی پروگراموں کو مرکزی سطح پر کیے جائیں تاکہ ملک میں مختلف رہنے والے قوموں میں اتفاق اور ہم آہنگی پیدہ ہو،آخر میں بلوچی ڈھول پر رقص کیا اور ٹیبلو پیش کرکے مہمانوں سے خوب داد حاصل کیا ۔