بورے والا؛تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، سنگین وارداتوں میں ملوث شانی گینگ کے 4 ملزمان  گرفتار

74

بورے والا،03 فروری(اے پی پی ): ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کی قیادت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک جرائم پیشہ افراد پر مشتمل سنگین وارداتوں میں ملوث ذیشان عرف شانی گینگ کے سرغنہ شانی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں لوٹے ہوئے 3 لاکھ روپے نقدی،موٹر سائیکلیں،لیپ ٹاپ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ بورے والا سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی ڈکیتی،چوری،راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ،  ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔