پنڈی بھٹیاں: قبضہ مافیا گروپ کے خلاف کارروائی، بیوہ کی اراضی  قبضہ مافیا سے وگزار کروا لی گئی

88

پنڈی بھٹیاں،03 مارچ (اے پی پی ): ڈی پی او حافظ آباد کی ہدایت پر تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس کی قبضہ مافیا گروپ کے خلاف کارروائی،بیوہ خاتون کی 2 کنال 8 مرلہ کی حویلی واگزار کروا لی گئی۔

بیوہ خاتون نے پنڈی بھٹیاں میں کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او حافظ آباد کو بااثر افراد کی جانب سے اس کی حویلی پر قابض ہونے کی شکایت کی تھی۔ڈی پی او نے ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں کی سربراہی میں قبضہ مافیہ سے حویلی واگزار کروانے کےلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ٹیم نے بیوہ خاتون کی حویلی واگزار کروائی اور ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا۔بیوہ خاتون نے  ڈی پی او حافظ آباد اور ان کی ٹیم  کا بھرپور اظہار تشکر کیا  اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خاں  نے کہا  کہ شہریوں کے لئے انصاف کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنائیں گے۔