تحریک پاکستان، قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں ہمارے اسلاف کا کردار روشن مینار کی مانند ہے۔ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی  

32

پشاور،23مارچ(اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ 23مارچ کا دن برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ ریاست کی نوید لیکر آیا۔ علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کو قائد اعظم محمد علی جناح نے عملی جامہ پہنایا۔ تحریک پاکستان، قیام پاکستان اور استحکام پاکستان میں ہمارے اسلاف کا کردار روشن مینار کی مانند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے یاد گار شہداء پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ پی ٹی سی ہنگو آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل تیار ہے۔ ملک کی بقاء اور سالمیت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میں پولیس فورس کی بیش بہا قربانیاں ہیں۔ کانسٹیبل سے لیکر ایڈیشنل آئی جی رینک تک کے افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔2010ء کے عشرے کو اگر پولیس شہداء کا عشرہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں آج 23 مارچ کے موقع پر پوری قوم کو یقین دلاتا ہو کہ پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اور خون کے آخری قطرے تک پولیس فورس ملک کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے لڑتی رہی گی کیونکہ یہ ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے۔