ملتان، 17 مارچ(اے پی پی): نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، آفس پہنچنے پر اے ڈی سیز محمد طیب خان،رانا اخلاق احمد خان، اے سیز خواجہ عمیر محمود اور آفتاب ڈوگر نے استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی افسران سے گفتو کرتے ہوئے کہا شہر اولیاء میں تعیناتی میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہےمیرے آفس کے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہیں، ملتان کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لاؤں گا۔
انہوں نے کہا ملتان کی صدیوں پرانے ورثے کو اصل حالت میں محفوظ کرنے کے لئے اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی اور شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم کو تیز کیا جائے گا، شہر میں صفائی کی صورتحال کو بھی مزید بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ٹائم فریم کے مطابق مکمل کئے جائیں گے، میگا سٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے مدینة الاولیاء ملتان کا انفراسٹرکچر ڈویلپ کیا جائے گا۔











