خوشاب، 17مارچ(اے پی پی): عدالتوں میں اسلحہ کے ساتھ داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،کورٹ سیکورٹی پر مامور خوشاب پولیس کے جوانوں نے دوران چیکنگ اسلحہ سمیت عدالت کے احاطہ میں داخل ہونے والا ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم محمد عاقب ولد محمد اسلم اسلحہ کے ساتھ عدالتی احاطہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا،ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ صدر جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نوید نے کورٹ سیکورٹی پر مامور عملہ کو شاباش دی اور ملازمین کو الرٹ ڈیوٹی کرنے پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔











