تھانہ چمکنی کی حدود میں بینک ڈکیتی کا معاملہ

103

پشاور، 9مارچ(اے پی پی): تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع بینک آف خیبر میں ڈکیتی کے واقعے بارے سی سی پی او پشاور احسن عباس نے کہا ہے کہ نامعلوم چار ڈکیت موٹر سائیکل سواروں نے بینک میں گھس کر اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے بینک منیجر اصغر اعوان ولد اکبر ہادی ساکن ترناب فارم کو قتل جبکہ کیشیئر ہشتم خان ولد میاں خان ساکن تہکال بالا کو زخمی کیا اور بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر اپنے ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جب بنک میں الارم بجا تو اس نے ڈاکوؤں کے اوسان خطا ہوگئے جسکی وجہ سے انہوں نے بنک سٹاف پر فائر کھول دیا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس بینک کے کیمرہ ریکارڈنگ کے ساتھ ساتھ دیگر شواہد اکٹھی کر رہی ہے۔، جسمیں مزید کسی بھی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔