پشاور، 15مارچ(اے پی پی): ضلع خیبر جمرود علی مسجد کے مقام پر گزشتہ شام پولیس اور منشیات سمگلروں کے مابین جھڑپ میں شہید ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد آفریدی کی نماز پولیس لائن شاہ کس میں ادا کی گئی جس میں۔سی سی پی او پشاور احسن عباس سمیت پولیس حکام،ڈی سی خیبر ارشد منصور، سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شوکت رانا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض ایم پی اے الحاج بلاول آفریدی،ایم پی الحاج شفیق شیر افریدی،سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل افریدی۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی امیدوار امیر محمد خان آفریدی نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہید ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد آفریدی کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید کو آخری سلامی پیش کی گئی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ جمرود آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔











