جیکب آباد ضلعہ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری املاک سے قبضے ہٹانے کا سلسلہ جاری

65

جیکب آباد ،15 مارچ (اے پی پی ):جیکب آباد ضلعہ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری املاک سے قبضے ہٹانے کا سلسلہ جاری،ہیوی مشینری اور پولیس کی بھاری  نفری کی مدد سے 50 دکانیں،30 سے زائد گھروں کو مسمار کردیا گیا۔

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال کے احکامات پر سرکاری املاک پر کیے گئے قبضوں کو ہٹانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ٹھل عبدالستار بھیو،تحصیلدار دیدار کنرانی،چیف میونسپل آفیسر محمد نواز گولو کی سربراہی میں ہیوی مشینری اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قبضے ہٹائے گئے،شھر کے مین رہبر چوک سے آپریشن شروع کیا جس میں 50دکانیں اور 30 سے زائد گھر مسمار کردیے گئے ہیں،مزید سرکاری جگھوں پر بنی دکاینیں اور گھروں کو آخری شوکاز نوٹیس جاری کردیا گیا ہے جن کو کل تک کا ٹائم دیا گیا ہے،از خود قبضے نہ ہٹائے کی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے قبضے ہٹائے جائیں گے۔