جیکب آباد، 29مارچ(اے پی پی): تھانہ صدر پولیس کی ممل پھاٹک لنک روڈ نزد گاؤں اسد اللہ رند کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، چیکنگ کے دوران ایک مہران کار سے بھاری مقدار میں 40 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ 01 بین الصوبائی چرس اسمگلز ہدایت اللہ کو گرفتار کرلیا ہے،ملزم منشیات بلوچستان سے سندھ کی طرف سے اسمگل کر رہا تھا۔