ملتان 11، مارچ (اے پی پی ): کمشنر کی صدارت میں ڈویژن ٹرانسزیشن کمیٹی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی، قائم مقام ڈپٹی کمشنر ملتان قمر زمان قیصرانی بھی شریک ہوئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاروق ڈوگر ،سی او کارپوریشن اقبال فرید بھی شریک ہوئے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ویڈیو لنک پر ڈی سی موجودتھےکمشنر نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے یونین کونسلز کو مکمل بلدیاتی اختیارات فراہم کئے جائیں گے۔
جاوید اختر محمود نے کہا شہریوں کو پیدائش و اموات کے سرٹیفکیٹس سمیت تمام سہولیات انکی دہلیز پر دستیاب ہونگی کمشنر نے ہدایت کی لوکل گورنمنٹ ملازمین اور یونین کونسلز سیکرٹریز کو انکے محکوموں میں ایڈجسٹ کیا جائے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ یونین کونسلز اور فیلڈ دفاتر میں سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں فاروق ڈوگرنے کہا بیشتر یونین کونسلز میں سیکرٹری کی عدم تعیناتی سے سروسز میں مشکالات پیش آرہی تھیں۔اور کہا ملازمین کی ایڈجسمنٹ اور مالی واجبات کی ادائیگی سے یونین کونسلز نظام مکمل فعال ہوگا۔











