حکومت خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں ہے؛ صوبائی وزیرسوشل ویلفیئرسیدیاورعباس بخاری

103

ملتان،16مارچ(اے پی پی ):صوبائی وزیرسوشل ویلفیئرسیدیاورعباس بخاری نے کہا ہےکہ آزادی نسواں کا جو تصو ر اسلا م نے دیا ہے کسی دوسرے مذ ہب میں اسکی مثال نہیں ملتی موجودہ حکومت خواتین کے حقوق کے لیے کوشاں ہے،خواتین کو جائیداد میں حصہ دلانے، ان پرہونے والے جسمانی،ذہنی تشدد کو روکنے کے حوالہ سے قانون سازی کی گئی ہے۔انسداد تشدد مرکز برائے خواتین ملتان اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے جہاں مظلوم خواتین کی داد رسی کے لیے قانونی،طبی ،اخلاقی اورنفسیاتی مدد فراہم کی جاتی ہےخواتین کاالگ پولیس اسٹیشن بھی قائم ہے ۔

یہ بات انہو ں نے سو شل و یلفیئر کمپلیکس ملتان میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین نے مرکز بحالی برائے منشیات کے عادی افراد، دارالامان کا معائنہ کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر ایم پی اے سبین گل ،ڈی جی سوشلویلفیئر وحید ارشاد، چیئرپرسن انسداد تشدد مر کز برا ئے خواتین (واک)فا طمہ چدھڑ ،منیجر منیزہ منظوربٹ اوردوسرے افسران موجود تھے۔صو بائی وزیرسوشل ویلفیئر سید یاور عباس نے کہا  کہ( واک) انسداد تشدد مرکز برائے خواتین میں کسی قسم کی سیا سی مداخلت کے بغیربلاتخصیص سہولیات فراہم کی جائیں اور مظلوم خواتین کی بھر پو ر مدد کی جا ئے ۔انہوں نے نشہ کےعادی افراد کے بحالی مرکز کے دورہ کے دوران وہاں  فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا  نشہ کے عادی افراد کے بحالی مرکزمیں ایک سال کے دوران منشیات کے عادی 141 افراد کا علاج کیاگیا ۔اس وقت بھی 30 افراد سنٹر میں ز یر علاج ہیں۔انہوں نے زیر علا ج نشہ کے عادی افراد سے علاج معالجہ اور سہولیات کی تفصیلات معلوم کیں اوراطمینان کا اظہارکیا ۔

صوبائی وزیر نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں پودالگایا،اس موقع پر ڈی جی سوشل ویلفیئر ارشد وحید،ایم پی اے سبینگل اور چیئرپرسن واک فاطمہ چدھڑ نے بھی پو دے لگائے ۔

چیئرپرسن واک فاطمہ چدھڑ اور منیجر منیزہ منظور بٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واک سنٹر کے قیام سے اب تک 5,780 خواتین کے کیس رجسٹر ڈ کیے گئے ۔رواں سال 337 کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں ان میں خوا تین کو کونسلنگ فراہم کرنے کے علاوہ ماہرین نفسیات ،ماہرین،قانون اور ماہرین طب کی سہولیات فراہم کی گئیں۔