جیکب آباد؛مضرصحت اشیاء فروخت کرنے پرمتعدد ہوٹلوں اور بیکریوں پر چھاپے، جرمانےعائد کئے گئے

104

جیکب آباد،16مارچ(اے پی پی ):غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کا ناقص نظام ہونے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی، متعدد ہوٹلوں اور بیکریوں پر چھاپے، مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر میں قائم بیکریوں اور ہوٹلوں پر غیر معیاری اور منظر صحت اشیاء فروخت کرنے کی شکایات پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے انچارج محمد علی نے پولیس اور اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف ہوٹلوں اور بیکریوں پر چھاپے مار کر صفائی اور معیار چیک گیا گیا،بیکری اور کچھ دکانوں پر صفائی کا نظام بہتر نہ ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف دکانداروں، بیکری مالکان اور ہوٹل مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے گئے،صفائی کا نظام بہتر بنائے اور دوبارہ غلطی نہ کرنے کی شرط پر گرفتار نہ کیا۔