حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے: صدر ڈاکٹر عارف علوی

135

لاہور، مارچ 7(اے پی پی): ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021ء  ٹورنامنٹ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم  نے جیت لیا۔ فائنل میچ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب میں ہوا جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فائنل میچ میں زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ڈی ایس پولو  / اے ایس سی کو 8-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر محمد عارف علوی نے کہا  کہ حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ، سیاحت،امن اور خوشحالی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی کی طرح  پولو کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔صدر عارف علوی  نے ملک میں پولو کے فروغ کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ اختتامی تقریب میں پنجاب رینجرز نے نیزا بازی کا عمدہ مظاہرہ کیا جبکہ مختلف آرمی بینڈز نے بھی  پرفارمنس پیش کی۔