گھوٹکی:  اوباڑو میں  دھماکہ سے چار بچے شدید زخمی، ایک جانبحق

76

گھوٹکی، 07 مارچ(ا ے پی پی ): تحصیل اوباڑو مختیار کار آفس  کے قریب  دھماکہ سے چار بچے شدید زخمی جبکہ  ایک بچہ جانبحق ہو  گیا ہے ،دھماکہ میں  زخمی بچوں کو تحصیل ہسپتال اوباڑو میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں  دھماکے کے بعد علاقے کو کارڈن آف کردیا گیا ہے جبکہ اے ایس پی گھوٹکی نے موقع  پر  پہنچ کر وقوعہ کا معائنہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے ایک ڈبے سے کھیل رہے  تھے، وہ ڈبہ  اچانک پھٹ گیا، ڈبے میں آتش گیر مادہ تھا جو پھٹ گیا اور دھماکہ ہوا  جبکہ  کے  واقعے کی  مزید  تحقیقا کی   جا رہی ہیں ۔