وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا  رات گئے مظفرگڑھ کا اچانک دورہ

79

مظفر گڑھ ، 08 مارچ(اے پی پی ):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  تونسہ سے ملتان جاتے ہوئے اچانک مظفرگڑھ کا دورہ کیا ۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی،اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین نے وزیراعلی پنجاب کو ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعلی پنجاب نے مظفرگڑھ کے تھانہ قریشی کا بھی دورہ کیا اور تھانے میں خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا،وزیراعلی پنجاب نے مظفرگڑھ شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین  کو شاباش دی۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ کو کو ڈیرہ غازی خان سے سے زیادہ خوبصورت اور صاف پایا ہے۔