خیبر پختونخوا نے ہمیشہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے، ؛ وزیراعلی خیبر پختونخوا

76

پشاور،5 مارچ(اے پی پی): وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے   کہ خیبر پختونخوا نے ہمیشہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے، ہم وزیر اعظم عمران خان کے وفادار ساتھی اور سپاہی ہیں ۔

 خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز کا اجلاس آج سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر ایم این ایز کو اعتماد میں لیا لیا گیا جس پر ایم این ایز نے اپوزیشن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔

 محمود خان نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اور عوامی نمائندوں  نے ہمیشہ تحریک انصاف اور عمران خان کو عزت دی ہے۔

اس موقع پر ایم این ایز نے خیبر پختونخوا میں سینٹ انتخابات میں پارٹی کی شاندار کامیابی پر وزیر اعلی کو مبارکباد بھی پیش کی۔