ملتان؛ آر پی او سید خرم علی کا خواتین انسداد تشدد مرکز کا دورہ

90

ملتان، 05 مارچ (اے پی پی ): ریجنل  پولیس  آفیسر  سید خرم علی   نے  خواتین انسداد تشدد مرکز کا دورہ کیا اور   مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،  منیجر مرکزمنیزہ منظور نے بریفنگ بھی دی اور کہا کہ خواتین کو مفت قانونی مدد دی جاتی ہے

آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام ضروری ہے ، معاشرے میں خواتین پرتشدد کے رحجان پر قابو پانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو نظر انداز کر کے ترقی کا سفر ناممکن ہے، اسلام نے خواتین کے حقوق کو تحفظ دیا ہے۔

آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ خواتین پر جسمانی و ذہنی تشدد کو روکنا ہے اور خواتین پر تشدد کو روکنے کے لیے معاشرے میں آگہی دینا ہے، خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا تدارک کیا جائے ۔انہوں  نے  کہا کہ خواتین پولیس اسٹیشن انسداد تشدد میں فعال کردار ادا کرے۔ آر پی او نے کہا کہ واک خواتین کے میڈیکل لیگل سرٹیفیکٹ کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

ایس پی احمد شاہ نواز،ایس پی واک طلعت حبیب بھی اس موقع پر موجود تھے ۔