رحیم یار خان میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوام کی  کثیرتعداد نے شرکت  کی

52

 

رحیم یار خان،01 مارچ (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہرماہ کی یکم تاریخ کو ریونیو عوامی خدمت سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، اس  سلسلے  میں رحیم یار خان  میں    بھی   کھلی  کچہری  کا   انعقاد کیا   گیا ۔ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور تمام ریونیو عملہ ریکارڈ سمیت موقع پر موجودتھے۔

ریونیو عوامی خدمت سروسز میں عوام کو درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، رجسٹری انکم سرٹیفکیٹ کی سہولت، موجودانتقالات کا اجراء، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل اجراء سمیت ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو فوری حل کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت سروسز پروگرام کے تحت گذشتہ پانچ ماہ میں 2263افراد نے رجوع کیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ 2206درخواستوں کو موقع پر نمٹا دیا گیا جبکہ57کی محکمانہ جانچ پڑتال کا عمل جاری ہےجبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اس پروگرام کو براہ راست مانیٹر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ریونیو عوامی خدمت سروسز فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں بڑی تعداد میں شہریوں کی آمد حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔