اوکاڑہ؛ پارکنگ کرتے ٹرک بریک فیل ہونے  سے مارکیٹ کے  پلر سے ٹکرا  گئی ، دوکانوں کی چھتیں  گرنے سے 3افراد زخمی

47

اوکاڑہ،01 مارچ(اے پی پی ):دیپالپور روڈ پر واقع بشیر پہلوان مارکیٹ  کے سامنے  پارکنگ کرتے ہوئے مزدا ٹرک کی بریک فیل ہو گئی  ، ٹرک مارکیٹ کے   پلر سے ٹکرا گیا، جس کے  باعث  دوکانوں کی چھتیں گر گئیں جبکہ ملبے تلے دَبنے سے   3 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ایمبولینس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت ریسپانس کر کے اس زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ دو متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔