رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی  وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کی قرارداد منظور ہونے  مبارکباد ، نعت خوانی بھی کی

162

اسلام آباد،6مارچ  (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کی قرارداد منظور ہونے پر ” اپنے عمران کو تنہا نہ چھوڑیں، آرہا ہوں میں آقا مدینے” ترنم کے ساتھ شعر پڑھ کر ان کی تحسین کی۔

ہفتہ کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے قرارداد کی منظوری کے فوری بعد کہا کہ وزیراعظم عمران خان دوبارہ بھی ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ترنم کے ساتھ یہ اشعار پڑھے کہ ” میں تو آقا کے گھر کا گدا ہوں، کیسے زندہ رہوں بن مدینہ،کیا خبر کب مجھے اب بلا لے ، مجھ کو لے ہی چلو اب مدینہ، مجھ کو رنج و الم نے ہے گھیرا، میرے اپنوں نے منہ مجھ سے پھیرا، اب تو دیجیئے سہارا محمد، درد سے بھر گیا میرا سینہ، مجھ کو کرسی کی چاہ نہیں ہے، مجھ کو سنتا ہے وہ سمیع ہے، اپنے عمران کو تنہا نہ چھوڑیں، آرہا ہوں میں آقا مدینے۔” اس پر وزیراعظم سمیت اراکین نے انہیں بھرپور داد دی۔