سکھر:خیرپورچھتری مال روڈ کے قریب رینجرز موبائل پر حملہ ایک رینجرز اہلکار سمیت تین افراد زخمی

106

سکھر۔23مارچ(اے پی پی ) 23 مارچ کی وجہ سے رینجرز اہلکار موبائل پر گشت کر رہے تھے رینجرز کی موبائل جب بڑ چوک پر پہنچی تو اچانک سے دھماکا ہوگا جس میں رینجرز اہلکار امجد سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جائے وقوع پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے ۔

بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موجود ہے علائقے کو سیل کردیا گیا خیرپور شہر میں آنے جانے والے شہریوں کی جامع تلاشی لی جا رہی تاحال یہ بم دھماکہ کی نوعیت معلوم نہ ہوسکی ہے پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچرے کے ڈھیر میں چھپایا گیا بم تھا سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔