پاکستان تاقیامت تک قائم ودائم رہے گا: صوبائی وزیر لائیو سٹاک ماحولیات حاجی مٹھا خان کاکڑ

35

ژوب ، 23 مارچ (اے پی پی ): یوم پاکستان مناسبت سے عرفان کاسی اسٹیڈیم میں منعقدہ سپورٹس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو سٹاک ماحولیات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے خوشی کا دن ہے، پاکستان کی آزادی  میں غیور قوم کے آباؤ اجداد کی قربانیاں شامل ہیں،  پاکستان تاقیامت تک قائم ودائم رہے گا، پاکستان ایک عظیم مملکت ہے، عرفان کاسی اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت کھیل کے شعبے کو بہت اہمیت دے رہے ہیں ژوب میں سپورٹس کمپلیکس اور عرفان کاسی اسٹیڈیم کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیراتی کام شروع کرینگے، ہمارا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے،، تقریب سے ڈپٹی کمشنر ژوب شہک بلوچ نے بھی خطاب کیا جبکہ کمانڈنٹ ژوب ملیشیا کرنل فاروق رحیم اعوان، ایس پی ژوب فہد کھوسہ اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی، اس موقع پر موسم کی خرابی کی وجہ سے دونوں فٹبال ٹیموں کو پلنٹی ککس دیا گیا جو کہ عبداللہ سپورٹس نے جیت لیا، اس موقع پر رسا کشی، کا مقابلہ بھی ہؤا رسا کشی کا مقابلہ ایف سی پولیس اور لیویز کے درمیان ہوا جو کہ ایف سی نے جیت لیا، جبکہ اس موقع پر فائرنگ شوٹنگ جتنے والوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا، جس میں داؤ خان، شربت خان مندوخیل، نواب خان اور دیگر شامل تھے۔۔ مہمان خصوصی حاجی مٹھا خان کاکڑ، دیگر مہمانان کمانڈنٹ ژوب ملیشیا، ڈی سی ایس پی، نے ونر عمر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔