سکھر،21مارچ (اے پی پی ):محکمہ جنگلات کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے کیلئے رینجرز کی مدد سے بڑا آپریشن جاری ہے،ڈی ایف ضیاءاللہ لغاری کہ کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے کیلئے رینجرز کی مدد سے بڑا آپریشن جاری ہے، کچے کے علاقے میں انتہائی بااثر لوگوں سے قبضہ ختم کرا لیا، رینجرز کی مدد کے بغیر آپریشن ممکن نہ تھا،400 ایکڑ اراضی سے قبضے ختم کرا لیئے ہیں،تمام قبضے ختم کرانے تک آپریشن جاری رہے گا۔
کنوینٹرمحمد سلیم وسطروکا کہنا تھا کہ ٹریکٹروں سے اگائی گئی گندم اور دیگر فصلیں تلف کر دی گئی ہیں ، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے احکامات پر آپریشن کیا جارہا ہے کسی بھی مزاحمت سے نمٹنے کے لئے رینجرز اور پولیس موجود ہے، عدالت نے حکم دیا تھا کے رینجرز فرنٹ لائن پر آ کر قبضے ختم کرانے میں مدد کرے۔