سکھر : بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 اختتام پذیر ہوگیا، پنجاب نے فائنل میچ جیت لیا

185

سکھر،05 مارچ ( اے پی پی ): سی گراو نڈ میں پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام اور اورمحکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے چار روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021 اختتام پذیر ہوگیا ، ٹورنامنٹ کا فائنل پنجاب اور کے پی کی ٹیموں کے مابین ہوا فائنل میچ کا معرکہ کے پی کے نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کرلیا ۔

اختتامی تقریب کے مہمان خاص آئی بی اے کے وائس چانسلر سید میر محمد شاہ  اور ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن نثار احمد میمن تھے   ، وائس چانسلر میر محمد شاہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے ۔

  تقریب میں   دیگر مہمان گرامی  میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عاطف قیوم، پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر و پروگرام کو آڈینیٹر حافظ سہیل احمد،آرگنائیزر ٹورنامنٹ سہیل، سمیت دیگر سماجی ،سیاسی، تاجر تنظیموں سمیت کرکٹ سے وابستہ سینئر  کھلاڑیوں اور پی اے پی کے ممبران و شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اختتام تقریب مہمان گرامی نے فاتح و رنر اپ ٹیموں سمیت کھلاڑیوں میں ٹرافی و انعامات تقسیم کئے۔