اکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی راہنما لالہ اسد پٹھان نے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں سکھر پریس کلب میں ظہرانہ دی

139

سکھر،05 مارچ ( اے پی پی ): پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی راہنما لالہ اسد پٹھان نے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں سکھر پریس کلب میں ظہرانہ دیا ۔

تقریب میں کیپ کے نومنتخب چیئرمین عرفان کھوسہ ، سکھر پریس کلب کے صدر نصر اللہ وسیر ، ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو سمیت صحافی رہنماﺅں اور خیرپور، ڈہرکی، پنو عاقل،گھوٹکی، رانی پور روہڑی، نو شہرو فیروز و دیگر علاقوں سے کیبل آپریٹربھی موجود تھے۔

 تقریب میں پی ایف یو جے کے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان و دیگر صحافی رہنماوں کی جانب سے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن پاکستان

 ( رجسٹرڈ ) کا چیئرمین منتخب ہونے پر عرفان علی کھوسہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور انہیں پھولوں کا ہار پہنائے گئے ہیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے مرکزی رہنما لالہ اسد پٹھان کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹر میڈیا انڈسٹری میں ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیبل آپریٹر اور صحافتی شعبہ ایک دوسرے کیلئے کڑی ہیں ، ان کے درپیش مسائل کیلئے صحافی برادری انکے ساتھ کھڑی ہے اور انکے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے ، ہم امید کرتے ہیں کے کیپ کے نومنتخب چیئرمین شہری علاقوں سمیت دیہی علاقوں کے کیبل آپریٹر کو دریش مشکلات سے نجات دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

 اس موقع پر کیپ کے نومنتخب چیئرمین عرفان علی کھوسہ نے صحافی رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔