پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہ فروری میں 671 مقدمات کا اندراج کروایا

117

ملتان، 05 مارچ (اے پی پی ):ایس پی پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن ہمانصیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ماہِ فروری میں شاہرات پر سفر کرنے والے1270 افراد کو مدد فراہم کی۔ترجمان پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول، ملتان ریجن نے ماہ فروری کے دوران شاہراوں پر تیز رفتاری،غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے252افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرایا اور ناجائز اسلحہ کے88مقدمات درج کرکے05 کلاشنکوف، 01 رائفل، 14 گن، 69 پسٹل 286گولیاں برآمد کیے۔منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے139مقدمات درج کروائے اس کے علاوہ شراب نوشی کے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2219لیٹر شراب اور 23884گرام چرسبرآمد کی جبکہ دیگرمختلف نوعیت کے190 مقدمات بھی درج کروائے۔علاوہ ازیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رقم مبلغ 8520 روپے، چوری شدہ لکڑی مالیتی 108000/-روپے، 04موبائل فون اور 04 چور ی شدہ موٹر سائیکل برآمد کیے۔اس کے علاوہ06گم شدہ بچوں کو ان کے وارثان کے حوالے کیا۔ ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہما نصیب نے پٹرولنگ پولیس، ملتان ریجن کے ملازمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے،موثر پٹرولنگ کرنے اور اپنے بیٹ ایریا میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔