شکرگڑھ کے نواحی گاوں شاہ پوربھنگومیں نجی اداروں(اخوت،دارالاحسان، کرن ویلفئیر) کے تعاون سے ساتواں سالانہ ہیلتھ میلہ کا انعقاد

73

شکرگڑھ ،08 مارچ (اے پی پی ):شکرگڑھ کے نواحی گاوں شاہ پور بھنگومیں 1 روزہ ہیلتھ میلہ سجایا گیا۔جس کا افتتاح  اسسٹنٹ کمشنر عثمان اکرم اور ڈی ایچ او ڈاکتر طارق نے کیا۔ہیلتھ میں تمام امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں کوفری چیک اپ کیا۔اور ادویات دیں۔آخر پر کرن ویلفئیر کی جانب سے رضاکاروں اور مخیر حضرات ۔صحافیوں میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کئے۔

شکرگڑھ کے نواحی گاوں شاہ پور بھنگومیں نجی اداروں (اخوت،دارالاحسان، کرن ویلفئیر) کے تعاون  سے  ساتواں سالانہ ہیلتھ میلہ کا انعقاد کیا گیا۔جس کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر عثمان اکرم نے ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق اور حافظ شبیر احمد کے ہمراہ کیا۔

اس ہیلتھ میلہ میں لاہور سے ماہر ڈاکٹرز نے سینکڑوں خواتین ومرد مریضوں  کا چیک اپ کیا۔اور ادویات دیں۔شوگر، یورک ایسڈ، کولیسٹرول کے فری ٹیسٹ ہوئے۔آنکھوں کے مریضوں  کے چیک اپ اورساتھ عینکیں  فری میں دی گئیں۔۔مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں صبح 8 سے 3 بجے تک 2500 کے قریب مریضوں کو چیک اپ کیا اورادویات دیں گئیں۔میلہ کے اختتام پر کرن ویلفئیر کے رضا کاروں، صحافیوں،سماجی وسیاسی شخصیات، ڈاکٹر کو شیلڈز اور تعریفی سرٹیکفیٹ دئے گئے۔اس موقع پرآرگنائزر محمد عبداللہ، روبی انعم اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس خدمت خلق کے جزبہ کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا اور کہا دیہاتی علاقوں میں کولیسٹرول،شوگر، معدہ کے مریضوں میں بتدریج اضافہ حیران کن بات ہے۔دیہاتی علاقوں میں ایسے میدیکل کیمپ جو کسی چھوٹے اسپتال سے کم نہیں۔ ان میں مریضوں کے چیک اپ اور فری ٹیسٹ  سے آگاہی دے رہیں۔تاکہ قیمیتی انسان بروقت علاج کروا سکے۔متعدد دیہاتی خواتین  ومرد  ایسی بیماریوں سے  آگاہ نہیں ۔انہیں چیک اپ کے ذریعے علم ہوا ہے کہ کونسی مرض جسم میں موجود ہے اور اسکا تدارک ضروری ہے۔جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے اس کاوش پر انتظامیہ کو سراہا ہے اور انکا شکریہ ادا کیا-